الیکشن مہم : پولیس ہمارے سپورٹرز کو ہراساں کررہی ہے، دانیال عزیز


شکرگڑھ(قدرت روزنامہ) سینئر سیاسی رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ ہمیں آزادانہ انتخابی مہم چلانے اور جلسے کرنے سے روکا جارہاہے، پولیس ہمارے سپورٹرز کو ہراساں کررہی ہے۔سینئر سیاسی رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ ہماراجہاں جلسہ ہو پولیس اور ایلیٹ کی 4 گاڑیاں پہنچ جاتی ہیں، لوگوں کو منتشر کرکےکرسیاں اور مائیک تک اٹھا لیا جاتا ہے ، مقامی انتظامیہ کی جانب سے ہمیں آزادانہ الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے سپورٹرز کے خلاف خود ساختہ کیس بنائے گئے ہیں تاکہ ہمیں اورہمارے سپورٹرزکو گرفتار کیا جا سکے، ہم نے ضمانت کروا رکھی ہے پھر بھی گرفتاری کا خدشہ ہے۔
سینئر سیاسی رہنما کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کے صاحبزادے احمد اقبال پر فائرنگ کا خود ساختہ مقدمہ بھی ہمارے سپورٹرز کے خلاف درج کیا گیا ہے، مقدمے کی آڑ میں ہمیں چاردیواری کے اندر بھی میٹنگ کے دوران پولیس کے ذریعے ہراساں کیا جاتا ہے ، مخالفین کو ہمارا یہ رویہ بھی برداشت نہیں ہورہا ہے۔
دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ پولیس نے شکرگڑھ کی ہر سڑک پر ناکے لگا رکھے ہیں، کسی کو آنے جانے نہیں دے رہے،ہمارے سپورٹروں کو کہتے ہیں تھانے چلو تم پر پرچہ دینا ہے، ہمارے بہت سے سپورٹرز روپوش ہیں جن کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Recent Posts

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا، ذرائع اسلام آباد…

2 hours ago

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ریکارڈ…

2 hours ago

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی

گاڑی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کردی گئی اسلام آباد…

3 hours ago

سولر پینل کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی، گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں…

3 hours ago

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

4 hours ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

4 hours ago