ملتان: پولیس کا سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے گھر کا محاصرہ


ملتان(قدرت روزنامہ) پولیس نے ملتان میں سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے گھر کا محاصرہ کر لیا۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے امیدواروں کو آج انتخابی ریلیاں نکالنے کے احکامات جاری کرنے کے بعد تحریک انصاف کے امیدواروں نے تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں۔
لاہور میں حماد اظہر کے والد کی گرفتاری کے بعد پولیس نے ملتان میں سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے گھر کو گھیرے میں لے لیا ہے۔


اس حوالے سے جاوید ہاشمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا ہے کہ پولیس نے میری رہائشگاہ کا محاصرہ کر لیا ہے۔
دو روز قبل پنجاب پولیس نے جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر ورکرز کنونشن کروانے پر مقدمہ درج کر لیا تھا، جس میں سینئر سیاستدان کے داماد اور نواسوں سمیت 36 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔