کراچی میں پیر اور منگل کو ہلکی بارش کا امکان، سردی میں اضافے کی پیشگوئی


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں پیر اور منگل کو ہلکی بارش کا امکان ہے جس کے سبب سردی میں اضافہ ہوسکتا ہے . محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں پیر اور منگل کو کہیں کہیں بوندا باند اور ہلکی بارش کا امکان ہے، بارش کی وجہ سے پیر کو کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے .


محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، اس دوران شہر میں شمال اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے .
24 گھنٹوں میں موسم خشک اور رات میں خنکی رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک اور رات میں خنکی رہنے کا امکان ہے .
شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 13ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد ہے . محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہر میں صبح میں ہلکی دھند رہنے کا بھی امکان ہے .

. .

متعلقہ خبریں