1987ء میں فیصلہ کیا تھا کہ کبھی الیکشن کی سیاست میں نہیں جائیں گے: خالد مقبول صدیقی
حیدرآباد (قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اپریل 1987 میں فیصلہ کیا تھا کہ ہم کبھی الیکشن کی سیاست میں نہیں جائیں گے۔
حیدرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم جی ایم سید صاحب کے پاس گئے کہ ہم آپ کو تسلیم کرتے ہیں آپ ہمیں تسلیم کریں۔انہوں نے کہا کہ جب آپریشن ہوا تو 2 شہروں میں بلدیاتی الیکشن لڑنے کا موقع ملا اور ہم کامیاب ہوئے۔
ایم کیو ایم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ شناخت وہی ہوتی ہے جسے دوسرا تسلیم کر لے، ہم نے شناخت منوانے کا جو خواب دیکھا تھا وہ پورا ہوا، آج پوری دنیا آپ کی شناخت کو تسلیم کرتی ہے۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم اس لیے ناکام نہیں ہو سکتی کیوں کہ شناخت دلانے کے جس مشن پر نکلی تھی اس میں کامیاب رہی۔