شہباز شریف نے کہا کہ 2017میں نواز شریف کا تختہ الٹ کر خوشحالی کے سفر کو ختم کر دیا تھا، نواز شریف کے پہلے دور میں ملک نے ترقی شروع کی اور ایٹمی دھماکے کرکے بھارت کے دانت کھٹے کر دیے تھے، نواز شریف کو 5 ارب ڈالر کی آفر ہوئی لیکن نواز شریف نے پھر بھی دھماکے کیے . ن لیگ کے صدر نے کہا کہ آپ کو یاد ہے کہ نواز شریف نے لاکھوں لیپ ٹاپ دیے، 20 ارب روپے کے تعلیمی وظیفے دیے، لاکھوں بچوں کے روزگار اسکیم کے تحت اربوں روپے دیے اور دوبارہ موقع ملا تو سیالکوٹ میں عرفہ کریم کی طرز پر آئی ٹی انڈسٹری بنا کر دیں گے . شہباز شریف نے کہا کہ لوگ پوچھتے ہیں کہ تیر اور شیر میں فرق کیا ہے، تو سنیں تیر پر ایک اور نکتہ لگا دیں تو شیر بن جائے گا تو جب شیر بنے گا اور آٹھ فروری کو شیر پر ٹھپہ لگے گا تو پھر شیر دھاڑے گا، دشمنوں کو بھگائے گا اور پاکستان کے اندر ترقی و خوشحالی کا دور دوبارہ شروع ہوجائے گا . صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ یہ وہ خواجہ آصف ہیں جو نواز شریف کے کلاس فیلو اور ساتھی ہیں جنہوں نے ہر اچھے برے حالات میں نواز شریف کا جھنڈا تھاما اور اونچا رکھا . . .
سیالکوٹ(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو سیاسی مخالفین کا جلوس نکل جائے گا اور آپ کے ووٹ سے نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوں گے . سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا کہ آج عوام کا سمندر گواہی دے رہا کہ 8 فروری کا سورج ن لیگ کے لیے نکلے گا، مخالفین کہتے ہیں کہ ن لیگ باہر نکل کر جلسے نہیں کرتی کیا آج ہم سیالکوٹ کے کسی کمرے میں بیٹھے ہیں؟
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے ایک سیاسی مہربان آج کل جلسوں میں کبھی مزدور کارڈ، کبھی کسان کارڈ اور کبھی کوئی کارڈ نکال کر دکھاتے ہیں جیسے یہ کوئی فٹبال میچ کا ریفری ہو لیکن یہ جو مرضی کارڈ نکال لیں لیکن ان شا اللہ 8 فروری کو عوام ان کو یلو (پیلا) کارڈ دکھا کر میدان سے باہر نکال دیں گے .
متعلقہ خبریں