کراچی، لاہور، پشاور سمیت کئی شہروں میں پی ٹی آئی ریلیاں، درجنوں کارکن گرفتار


لاہور/کراچی/پشاور (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی کال پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے لاہور، کراچی ، پشاور سمیت مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔راولپنڈی میں جاتلی کے علاقے میں پولیس نے کریک ڈاؤن کرکے دس کارکنوں کو تحویل میں لے لیا۔
راولپنڈی میں این اے 56 میں ریلی نکالی گئی جو ڈھوک رتہ سے ہوتی ہوئی ریلی سید پور روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکا نے ایک ریاست دو دستور نامنظور کے نعرے لگائے۔ انہوں نے پی ٹی آئی پرچم اور عمران خان کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔
پشاور میں بھی ریلی نکالی گئی تاہم پولیس نے ریلی کو رنگ روڈ پر روک دیا۔ اس موقع پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوئی۔ پولیس نے کئی پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے ریلی کے لئے این او سی نہیں لیا جس کے بغیر جو بھی روڈ پہ آئے گا گرفتار کیا جائے گا۔
کراچی میں تحریک انصاف نے کلفٹن میں ریلی نکالی جہاں پولیس نے 50 سے زائد کارکنان کو حراست میں لے لیا۔
لاہور میں علامہ اقبال روڈ بانی چیرمین کے نعروں سے گونج اٹھا۔ این اے 119میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار میاں شہزاد فاروق کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں مردوں ، عورتوں اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی لیکن کارکنوں کی تعداد زیادہ ہونے پر راستے سے ہٹ گئی۔

Recent Posts

کھپت میں کمی‘ موبائل فون کی قیمتیں 30 فیصد تک گر گئیں

کراچی(قدرت روزنامہ)کھپت میں کمی کے بعد ملک میں موبائل فون کی قیمتیں 20سے 30فیصد تک…

3 mins ago

محسن نقوی آئرلینڈ پہنچ گئے

آئرلینڈ (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن پہنچ گئے۔چیئرمین…

22 mins ago

لاہور میں شدید گرمی، چلڈرن ہسپتال میں اے سی بند،بچے گرمی سے تلملااٹھے

لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب میں بچوں کے سب سے بڑے چلڈرن ہسپتال کا ایئر کنڈیشننگ سسٹم…

24 mins ago

9 مئی جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے آئین اور قوانین میں ترامیم کی تجویز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سانحہ 9؍ مئی کے حوالے سے جمعرات کو شہباز شریف کابینہ…

28 mins ago

فرحان سعید کو کس چیز پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، عروہ حسین نے بتادیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ خوبصورت اور ہردلعزیز فنکار جوڑی عروہ حسین اور…

35 mins ago

سلمان خان کی پریشانی ختم، نئی فلم کیلئے ’ہیروئن‘ ڈھونڈلی

  ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی وُڈ کے معروف اداکار سلمان خان ان دنوں اپنی فلم…

36 mins ago