پاکستان تحریک انصاف نے بھی پارٹی منشور کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نےعام انتخابات 2024 سےقبل اپنے پارٹی منشورکااعلان کردیاگیا۔

اسلام آبا د میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گو ہر خان نے پارٹی منشور کا اعلان کیا اور کہا کہ اقتدار میں آکر عوام کے بنیادی حق کیلئےکریمنل پروسیجرکو تبدیل کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جس ٹیم نے چھ ماہ میں منشور کو تیار کیا وہ سامنےنہیں بیٹھ سکےہمیں منشور دینے میں دشواری ہےتو پارٹی کیلئے اور کیا مشکلات ہوں گی، نیا پاکستان نیا تبدیلی کا نظام ہمارے منشور کا حصہ ہے، ایک جمہوری حکومت میں وزیر اعظم پاور کا منبع ہوتا ہے، ہم آئینی ترمیم میں وزیر اعظم کا انتخاب براہ راست کریں گے جو کہ چنے ہوئے نمائندوں میں سے نہیں ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ ہم اسمبلی کی مدت کو کم کر کے چار سال کریں گے جبکہ سینیٹ کی مدت چھ سال سے کم کر کے پانچ سال کریں گے، سینیٹ میں بھی ریفارمز لائیں گے، آدھے سینئر براہ راست منتخب ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے منشور کا مقصد کرپشن کی داستانوں کو کم کرنا ہے، ہم کرپشن سے پاک پاکستان کی طرف جائیں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ریاست مدینہ میں مدینہ جیسے قانون ہوں، ہمارے سول اور کریمنل پی ایل ڈی قوانین بہت مشکل ہیں، مجرم قانون سے نہ بچے اور بے گناہ کو سزا نہ ملے، ہمارا سلوگن ایک قوم ایک جیسے قانون،سب ہوں گے برابر ہے، ایک ملک میں دو قانون نہیں ہو سکتے۔قانون کی حکمرانی میں چیک اینڈ بیلنس ہوتا ہے، ساری طاقت ایک ادارے کے پاس نہیں ہونی چاہیے، ہم نے 168 صفحوں کا منشور پیش کیا ہے جو سب سے مختلف ہے، اپنے منشور میں چھوٹا خاندان خوشحال پاکستان ہمارا سلوگن ہو گا، آبادی کو کنٹرول کرنے پر کام کریں گے۔پاکستان کی نوجوان نسل کیلئے مضبوط جواں خوشحال پاکستان سلوگن ہو گا، ہم اداروں کو پرائیوٹائز کریں گے، ہم بچت کے نظام کی طرف بھی جائیں گے، ماحولیات کی طرف سلوگن ہرا بھر خوشحال پاکستان ہوگا، ہم غیر ملکی فیول کے بجائے سولر کی طرف توجہ دیں گے۔انہوں نے بتایا کہ صحت کار ڈکومزید بہتر کریں گے، ایجوکیشن میں پڑھا لکھا پاکستان بنے گا، ہنر مند پاکستان سلوگن ہوگا، ایجوکیشن سسٹم میں بہتری لائیں گے،زمینی حقائق آپ سب کے سامنے ہیں، ہمارے نشان آزاد ہیں لیکن ہمارے امیدوار آزاد نہیں، شاندار پاکستان شاندار مستقبل اور خراب ماضی سے چھٹکارہ ہماری پارٹی کا سلوگن ہوگا،اقتدار میں آنے کے بعد ایک ٹرتھ اینڈ ریلینسیلیشن کمیشن بنایا جائے گا۔

Recent Posts

اسلام آباد ہائیکورٹ: پیمرا کا عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے پیمرا کی…

2 mins ago

وزیر داخلہ محسن نقوی سے سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات،سری لنکا میں قید پاکستانیوں کی واپسی پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ایک اور محاذ پر کامیابی حاصل کرلی، سری…

5 mins ago

دہشتگردی میں ملوث ’را‘ کے 2ایجنٹس کراچی سے گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرکے کراچی کے علاقے کورنگی…

9 mins ago

ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کرے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد لاہور…

14 mins ago

آئی ایم ایف کیجانب سے پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے مزید قرض کی فراہمی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے اختتام پر اعلامیہ…

18 mins ago

اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والی سابقہ اداکارہ و سیلون مالکن پر لاہور میں قاتلانہ حملہ، مزید تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور (قدرت روزنامہ) اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ…

24 mins ago