تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ، لیکن اس کے لیے رقم کہاں سے آئے گی؟ وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ تاپی (ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، انڈیا) گیس پائپ لائن منصوبے کے لیے پاکستان اور ترکمانستان قرض دیں گے۔

ایکسپریس ٹربیون کے مطابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عالمی کمیونٹی افغانستان حکومت کو تسلیم نہ کرتے ہوئے اس منصوبے میں سرمایہ کاری سے انکار کر چکی ہے، جس کے بعد پاکستان اور ترکمانستان نے مل کر اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔

پاکستان پٹرولیم سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان توانائی کی درآمد پر سالانہ 18ارب ڈالر سے زائد خرچ کر رہا ہے۔ ملک میں تیل و گیس کی تلاش کا کام تیز کر رہے ہیں اور اس شعبے میں غیرملکی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال کے باعث تاپی گیس پائپ لائن منصوبے میں ناخیر ہوئی۔ وسطی ایشیاء کی گیس گوادر میں ایل این جی میں منتقل کرکے دنیا بھر میں فروخت کی جا سکتی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ترکمانستان کے گیس کے ذخائر بہت بڑے ہیں۔ وہ ایک لینڈ لاک ملک ہے اور چین کے علاوہ اس کی گیس کا اس وقت کوئی خریدار نہیں ہے۔ ہم نے یورپی ممالک کو ترکمانستان کی ایل این جی خریدنے کا آئیڈیا دیا ہے، جس سے یورپ کو انرجی سکیورٹی ملے گی۔ ترکمانستان سے گیس پائپ لائن پاکستان آئے گی اوریہاں سے یورپ کو ٹرین کے ذریعے گیس فراہم کی جائے گی۔

Recent Posts

کومل عزیز خان نے اداکاری چھوڑنے کی وجہ بتادی

کراچی (قدرت روزنامہ) کومل عزیز خان نے ایک شو کے دوران ڈراموں میں اداکاری چھوڑنے…

2 mins ago

ایم کیو ایم نے سیاسی جماعتوں سے رابطے کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی

کراچی (قدرت روزنامہ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے سیاسی جماعتوں سے رابطے…

10 mins ago

متوقع بارشوں سے شہروں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ، وزیراعلیٰ سندھ نے انتظامیہ کو چوکس کردیا

ملک میں 29 اور 28 جون سے مون سون متوقع ہے، وزیراعلیٰ سندھ کراچی (قدرت…

12 mins ago

میدان عرفات میں 46 ڈگری کی گرمی بھی حجاج کا جوش و جذبہ کم نہ کرسکی

حجاج کو گرمی سے بچانے کیلئے سعودی حکومت کے خصوصی اقدامات مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ)20 لاکھ…

22 mins ago

عمران خان کی مبینہ شراب نوشی کا بیان بہروز سبزواری کو لے ڈوبا، چینل کے خلاف مقدمے کا عندیہ

ایف ایچ ایم پاکستان نے ایک اور ویڈیو جاری کردی کراچی (قدرت روزنامہ)بہروز سبزواری کا…

35 mins ago

بلوچستان کا 870 ارب روپے سے زائد کا سر پلس بجٹ 22 جون کو پیش کیا جائے گا

سولرآئزیشن اور گرین پاکستان کے لیے 50، 50 ارب روپے مختص کئے جائیں گے، ذرائع…

52 mins ago