کراچی (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلام سراج الحق کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی ،ن لیگ اور ایم کیوایم کا دور واپس نہیں آئے گا .
باغ جناح میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج فیصلے کا دن ہے اور کراچی کے عوام نے فیصلہ دے دیا .
کراچی سے لے کر چترال تک غربت ناچ رہی ہے . غربت مہنگائی اقربا پروری کا ذمہ دار کون ہے . ہر ایک کہہ رہا ایک باری اور دو، لیکن مسلم ن لیگ، پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کا دور واپس نہیں آئے گا .
ملک کے خراب معاشی حالات پر بات کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کا ہر بچہ پونے 3 لاکھ کا مقروض ہے .
. .