پاکستان میں 2023ء میں کرپشن کم ہوگئی، رینکنگ میں 7 درجے بہتری


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان میں گزشتہ سال کرپشن کم ہونے کی وجہ سے رینکنگ میں 7 درجے بہتری آئی ہے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک کا کرپشن انڈیکس جاری کردیا، جس کے مطابق پاکستان کا کرپشن میں کمی کا اسکور 2 پوائنٹ بڑھ کر 27 سے 29 ہوگیا۔ 2023ء میں پاکستان میں کرپشن کم ریکارڈ کی گئی۔ مجموعی رینکنگ میں بھی پاکستان 140 سے 133 نمبر پر آ گیا۔
رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم حکومت میں پاکستان کا سی پی آئی اسکور 100 میں سے 29 رہا جب کہ 2022ء میں پاکستان کا سی پی آئی اسکور 27 اور رینکنگ 140 تھی۔ پی ڈی ایم حکومت میں بوٹم رینکنگ میں بہتری سے پاکستان 41سے 48نمبر پرآیا۔2022ء میں پی ٹی آئی کی حکومت میں پاکستان بوٹم رینکنگ میں 41نمبر پر تھا۔