190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کریں گے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے 3 کیسز کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہو گی۔سائفر کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کریں گے۔
سائفر کیس میں تمام گواہان پر جرح مکمل ہو چکی ہے۔اس کے علاوہ توشہ خانہ ریفرنس میں بھی گواہوں پر جرح مکمل ہو چکی ہے۔