لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 فروری تک توسیع کر دی . صنم جاوید کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے .
واضح رہے کہ گزشتہ روز انویسٹی گیشن پولیس نے تھانہ شادمان میں درج مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو گرفتار کیا تھا . صنم جاوید کے خلاف 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے الزامات میں تھانہ شادمان میں مقدمہ درج ہے .