آسان سا سوال ہے سائفر کہاں ہے؟عدالت کا سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی سے استفسار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے بانی پی ٹی آئی سے استفسار کیا کہ آسان سا سوال ہے سائفر کہاں ہے؟بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ میں نے وہی بیان میں کہا ہے کہ مجھے نہیں معلوم، سائفر میرے دفتر میں تھا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی ، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کمرہ عدالت میں موجود تھے،آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی،سماعت کے آغاز پر بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو دفعہ 342کا سوالنامہ دیا گیا،بانی پی ٹی آئی نے اپنا 342کے تحت بیان عدالت میں ریکارڈ کروایا۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے استفسار کیا کہ آسان سا سوال ہے سائفر کہاں ہے؟بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ میں نے وہی بیان میں کہا ہے کہ مجھے نہیں معلوم، سائفر میرے دفتر میں تھا، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہامیں آپ کو 10،10سال قید کی سزا سناتا ہوں،فیصلہ سنانے کے بعد جج ابوالحسنات ذوالقرنین عدالت سے اٹھ کر چلے گئے۔

Recent Posts

سعودی عرب میں نامناسب لباس کا فیشن شو سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

فیشن ویک کا آغاز جمعے کے روز ہوا سعودی عرب(قدرت روزنامہ)سعودی عرب یوں تو وژن…

2 mins ago

رواں سال جج کے موقع پر موسم کی صورتحال بارے سعودی محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

ریاض (قدرت روزنامہ ) رواں سال حج کے موقع پر 20 لاکھ سے زائد عازمین…

8 mins ago

درفشاں سلیم اور بلال عباس کے درمیان کچھ تہلکہ خیز ہونے والا ہے‘ مرینہ خان بھی بول پڑیں

کراچی (قدرت روزنامہ) معروف سینئر اداکارہ مرینہ خان نے پیشگوئی کی ہے کہ معروف فنکار…

11 mins ago

حج کے دوران شدید گرمی کا امکان، سعودی حکومت انتظامات میں مصروف

20 لاکھ سے زائد عازمین حج کی آمد متوقع، رمضان میں 3 کروڑ افراد نے…

13 mins ago

سونیا حسین اور وہاج علی کا رومانوی فوٹوشوٹ وائرل، مداح برہم

کراچی (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ سونیا حسین اور مقبول اداکار وہاج علی کی جانب سے…

22 mins ago

بیٹی سے محبت، والد نے اپنے جوتے بیٹی کو دے دیے، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا صارفین بھی ویڈیو کو دیکھ کر جذبات شئیر کرنے لگے سعودیہ(قدرت روزنامہ) والد…

24 mins ago