بانی پی ٹی آئی کو سنائی گئی سزا قانون کے عین مطابق ہے: شاہی سید


کراچی (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو سنائی گئی سزا قانون کے عین مطابق ہے . بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے شاہی سید نے کہا کہ اپنی سیاست اور ذاتی عناد کے لیے ملکی سلامتی کو داؤ پر لگانے والے معافی کے مستحق نہیں .


شاہی سید کا کہنا ہے کہ اگر یہ فیصلہ بروقت ہوتا تو شاید ملک اور عوام کا اتنا بڑا نقصان نہیں ہوتا، انصاف میں تاخیر بھی ملک اور عوام کے ساتھ زیادتی ہے، کوئی بھی سیاسی رہنما یا کارکن قانون اور آئین سے بالاتر نہیں ہے .
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنی ذاتی عناد میں ملکی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا تھا، آج کے عدالتی فیصلے سے پاکستانی سیاست پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے . ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ہے .
واضح رہے کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 10، 10 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنا دی ہے .

. .

متعلقہ خبریں