بانی پی ٹی آئی کو سنائی گئی سزا قانون کے عین مطابق ہے: شاہی سید


کراچی (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو سنائی گئی سزا قانون کے عین مطابق ہے۔بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے شاہی سید نے کہا کہ اپنی سیاست اور ذاتی عناد کے لیے ملکی سلامتی کو داؤ پر لگانے والے معافی کے مستحق نہیں۔
شاہی سید کا کہنا ہے کہ اگر یہ فیصلہ بروقت ہوتا تو شاید ملک اور عوام کا اتنا بڑا نقصان نہیں ہوتا، انصاف میں تاخیر بھی ملک اور عوام کے ساتھ زیادتی ہے، کوئی بھی سیاسی رہنما یا کارکن قانون اور آئین سے بالاتر نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنی ذاتی عناد میں ملکی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا تھا، آج کے عدالتی فیصلے سے پاکستانی سیاست پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 10، 10 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنا دی ہے۔

Recent Posts

پاکستان کی آئی سی ٹی برآمدی ترسیلات میں 31 کروڑ ڈالرز کا تاریخی اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ کا کہناہے کہ آئی سی ٹی…

9 mins ago

زرتاج گل کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال، طارق بشیر چیمہ کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زرتاج گل کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر پاکستان مسلم لیگ…

10 mins ago

وزیراعلیٰ بلوچستان نے ماہرہ خان سے کس بات پر معافی مانگی؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان لٹریچر فیسٹیول ( پی…

24 mins ago

بلوچستان کے ضلع کیچ میں ڈینگی وبا پھیلنے سے 14 افراد جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں ڈینگی وبا پھیلنے سے…

32 mins ago

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف…

37 mins ago

شناخی کارڈ کون جاری کرے گا؟ وزیر داخلہ کے دورہ نادرا کے بعد کنفیوژن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ محسن نقوی کے دورہ نادرا کے بعد یہ کنفیوژن پیدا…

44 mins ago