شعیب ملک سے شادی؛ ثانیہ مرزا کے بعد ثنا جاوید کی بھی پہلی پوسٹ سامنے آگئی


کراچی(قدرت روزنامہ) شعیب ملک سے شادی کے بعد اداکارہ ثنا جاوید کی بھی سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ سامنے آگئی جب کہ کرکٹر کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھی چند روز قبل ہی سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ کی تھی۔
کرکٹر شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کو 10 روز گزر چکے ہیں لیکن اب بھی اس اچانک اور غیر متوقع شادی کے چرچے جاری ہے اور اس پر متضاد خبروں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔
ثانیہ مرزا نے بھی شعیب ملک کی ثنا جاوید سے شادی کے 6 روز بعد یعنی 26 جنوری کو انسٹاگرام پر پہلی پوسٹ میں اپنی تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ آئینے میں اپنا چہرہ دیکھ رہی تھی۔ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے پوسٹ میں مبہم سا ایک لفظی کیپشن دیا تھا Reflex یعنی عکس۔۔ جس کے جتنے منہ اتنی باتیں کے مترادف مداحوں اور صارفین نے الگ الگ مطلب نکالے۔

View this post on Instagram

A post shared by Sana Shoaib Malik (@sanajaved.official)


شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ کی اس پوسٹ کے 4 روز بعد اداکارہ ثنا جاوید نے انسٹاگرام پر اپنی پہلی پوسٹ شیئر کی ہے۔تاہم اس پوسٹ میں نہ تو ثانیہ مرزا کے لیے کوئی پیغام ہے اور نہ ہی اپنی دوسری شادی پر کوئی ردعمل دیا ہے بلکہ یہ معروف ڈیزائنر کے ملبوسات کے لیے کرایا گیا فوٹو شوٹ ہے۔
اداکارہ ثنا جاوید نے ان تصایور کے ساتھ کیپشن لکھا کہ تمام ہی ملبوسات ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔ اتنے حسین کپڑوں میں سے کسی ایک کا انتخاب بہت مشکل کام ہے۔ آئیں خوابوں کے اس مجموعے میں غوطہ زن ہوئیں۔شعیب ملک نے بھی اپنی اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید کی اس پوسٹ کو لائیک کیا۔