پاکستان

عمران خان کا الیکشن لڑنے کی اجازت کیلیے سپریم کورٹ سے رجوع


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) عام انتخابات کے انعقاد سے محض 8 روز قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان نے الیکشن لڑنے کی اجازت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کر دی گئیں جس میں این اے 89 اور این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کیا گیا۔
درخواست میں موقف اپنایا کہ ان کو سنائی گئی سزا کسی اخلاقی بنیاد پر نہیں دی گئی اور اس بنیاد پر انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دیا جانا غلط ہے، لاہور ہائی کورٹ کا 16 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
استدعا کی گئی کہ درخواست گزار کے قومی اسمبلی کے حلقے 89 سے کاغذات نامزدگی منظور کیے جائیں، انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے اور انتخابی نشان الاٹ کیا جائے۔

متعلقہ خبریں