دورانِ عدت نکاح کا کیس خارج کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے دورانِ عدت نکاح کیس خارج کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا . ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی دورانِ عدت نکاح کیس خارج کرنے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی .


بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیے کہ یہ کیس درخواست گزاروں کی تذلیل کرنے کیلئے دائر کیا گیا، کمپلینٹ نکاح کے پانچ سال اور 11 ماہ بعد نومبر 2023 میں دائر کی گئی .
خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی نے دلائل دیے کہ گواہوں نے ٹرائل کورٹ میں بیان دیا کہ دوسرے نکاح میں بھی موجود تھے، یہ کہتے ہیں کہ اپریل 2017 میں خاور مانیکا نے زبانی طلاق دی، خاور مانیکا کے پاس اگست کے شمالی علاقوں کے ٹور کی تصاویر موجود ہیں .
چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا یہ کیسے ثابت ہو گا کہ یہ 39 دن ہیں یا 90 دن؟ . بعدازاں ہائی کورٹ نے دورانِ عدت نکاح کا کیس خارج کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا . واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے کیس خارج کرنے کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں