فیروز خان اور بھارتی اداکارہ کے درمیان تعلقات کی خبریں زیرِ گردش


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان فلم و ڈراما انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی بھارتی اداکارہ گتھیکا تیواری کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات کی خبریں گردش کرنے لگیں۔
رواں سال کے آغاز میں فیروز خان نے تامل اور ہندی فلموں کی جانی مانی بھارتی اداکارہ و ماڈل گتھیکا تیواری کے ہمراہ فیچر فلم کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر اکثر دونوں کی ویڈیوز اور تصاویر منظرِ عام پر آتی ہیں۔
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر فیروز خان اور بھارتی اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں کار میں بیٹھے تھے اور فیروز خان کافی خوش نظر آرہے تھے۔ سوشل میڈیا پر وائرل یہ ویڈیو فیروز خان اور گتھیکا تیواری کی نئی فیچر فلم کی شوٹنگ کے سیٹ پر بنائی گئی تھی۔

اس ویڈیو کے بعد، مداحوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گتھیکا تیواری کو سرچ کیا تو معلوم ہوا کہ بھارتی اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے صرف ایک اکاؤنٹ فالو کیا ہوا ہے اور وہ فیروز خان کا اکاؤنٹ ہے۔
اس کے بعد مداحوں کے ذہنوں میں کئی سوالات نے جنم لیا کہ بھارتی اداکارہ نے انسٹاگرام پر صرف فیروز خان کو ہی کیوں فالو کیا ہوا ہے؟
فیروز خان کے مداحوں نے اپنی طرف سے اندازے لگاتے ہوئے پوچھا کہ کیا یہ ہماری نئی بھابھی ہیں؟ جبکہ کچھ بھارتی مداحوں نے گھتیکا تیواری سے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ آپ کو فیروز خان سے محبت ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں پر فیروز خان اور بھارتی اداکارہ گتھیکا تیواری نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔واضح رہے کہ فیروز خان نے ابھی تک اپنی اس فیچر فلم کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے، اس فیچر فلم کی ہدایت کاری ذوالفقار علی کر رہے ہیں، ڈی پی او اسد ممتاز ہیں جبکہ بلال قریشی ایگزٹیو پروڈیوسر ہیں۔

Recent Posts

کچھ عرصہ پہلے تک 3ہزار میں فروخت ہونیوالا 20کلو آٹے کا تھیلااب کتنے میں دستیاب ہے؟ وزیر خوراک پنجاب نے بتا دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) کچھ عرصہ پہلے تک 3ہزار میں فروخت ہونیوالا 20کلو آٹے کا تھیلااب کتنے…

3 mins ago

بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) عدالت نے بشریٰ بی بی کو سب جیل بنی گالہ سے اڈیالہ…

10 mins ago

سول عدالتوں کی منتقلی او ر دہشتگردی کے مقدمات درج ہونے کیخلاف وکلا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ

لاہور(قدرت روزنامہ)سول عدالتوں کی منتقلی او ر دہشتگردی کے مقدمات درج ہونے کیخلاف سراپا احتجاج…

11 mins ago

اداکارہ جویریہ عباسی نے ’’مسٹری مین‘‘ کے ہمراہ ایک اور تصویر جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے ’’مسٹری مین‘‘ کے…

26 mins ago

پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز، پہلی پرواز کل مدینہ منورہ کیلیے روانہ ہوگی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان سے حج 2024ء کے لیے پہلی پرواز کل مدینہ منورہ کے لیے…

31 mins ago

پنجاب: پی ڈی ایم اے نے رواں ہفتے ہیٹ ویو، بارشوں، طوفان کا الرٹ جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے رواں ہفتے…

36 mins ago