توشہ خانہ کیس کے فیصلے پر مونس الٰہی نے بھی بیان جاری کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر مونس الٰہی نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا پر اپنے بیان میں کہاہے کہ توشہ خانہ کیس میں آج جو جلد بازی میں فیصلہ سنایا گیا ہے وہ صرف اور صرف 8 فروری کے الیکشن پر اثر انداز ہونے کیلئے ہے .


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں مونس الٰہی نے کہاکہ میاں صاحب اور مریم بی بی سے تو آج تک کسی نے نہیں پوچھا کہ ان کے توشہ خانہ کے تحائف کدھر ہیں . ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب اور بشریٰ بی بی کے لیے ایک قانون اور میاں صاحب اور ان کے خاندان کے لیے فرق قانون .

. .

متعلقہ خبریں