‘انیمل’ کی ریکارڈ توڑ کامیابی کے بعد سندیپ ریڈی وانگا نے فلم کا سیکوئل ‘انیمل پارک’ بنانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد مداح کافی پُرجوش نظر آئے لیکن اب فلمساز نے ‘انیمل پارک’ کی شوٹنگ کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری کردی ہیں . بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار سندیپ ریڈی وانگا کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا کہ فلم ‘انیمل’ کا سیکوئل فروری میں تحریری مرحلے میں جائے گا، رائٹرز کی ٹیم سندیپ ریڈی کی طرف سے دیے گئے پلاٹ لائن کی بنیاد پر سیکوئل کا اسکرپٹ تیار کرے گی . ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ ‘اینیمل پارک’ میں رنبیر کپور کے ظاہری کردار پر توجہ دی جائے گی جبکہ رشمیکا مندانا کے اپنے شوہر(رنبیر کپور) اور اپنے بیٹے کے ساتھ تعلقات کو بھی دیکھا جائے گا . رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ رواں سال ‘اینیمل پارک’ کی کہانی سے لیکر کاسٹ تک کام مکمل کیا جائے گا اور سال 2025 میں اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوگا . واضح رہے کہ رنبیر کپور کی سُپر ہٹ فلم ‘انیمل’ 2023 میں یکم دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی، اس فلم میں رنبیر کپور کو ایک انتقامی بیٹے کے طور پر دِکھایا گیا تھا جو اپنے والد کا بدلہ لینے کے لیے ایک خونخوار گینگسٹر بن جاتا ہے اور بےرحمی سے قتل کرتا ہے اور فلم میں رنبیر کپور خواتین کے ساتھ ناروا سلوک بھی کرتے ہیں . . .
ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور کی بلاک بسٹر فلم ‘انیمل’ کا سیکوئل ‘انیمل پارک’ فروری میں تحریری مرحلے میں جائے گا . سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایتکاری میں بننے والی سُپر ہٹ فلم ‘انیمل’ باکس آفس پر کامیاب رہی، اس فلم میں رنبیر کپور، رشمیکا مندانا، ترپتی ڈمری اور بوبی دیول مرکزی کردار میں تھے جبکہ انیل کپور نے رنبیر کپور کے والد کا کردار ادا کیا تھا .
متعلقہ خبریں