شان شاہد کا یمنیٰ زیدی کیساتھ کام کرنے کی طرف اشارہ

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی فلم اسٹار شان شاہد نے ہردلعزیز اور خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے اُن کے ساتھ کام کرنے کی طرف اشارہ دے دیا . یمنیٰ زیدی نے چند روز قبل انڈیپینڈنٹ اردو کو انٹرویو دیا تھا جس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ پاکستانی اسٹار شان شاہد کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کررہی ہیں .

اداکارہ نے کہا کہ “مجھے پاکستانی فلم انڈسٹری میں اداکار شان شاہد بہت پسند ہیں، میں نے اُن کی کئی فلمیں گھر میں دیکھی ہیں اور سینما جاکر بھی اُن کی فلمیں دیکھی ہیں” . اُنہوں نے کہا کہ “اسکرین پر شان شاہد کی موجودگی ایک خاص اہمیت رکھتی ہے، ایسا لگتا ہے کہ فلموں کے لیے ہی بنے ہیں” . یمنیٰ زیدی نے مزید کہا کہ “مجھے بطورِ فلم اسٹار شان شاہد بہت زیادہ پسند ہیں اور میری خواہش ہے کہ میں فلموں میں ان کے ساتھ کام کروں” . اداکارہ کی تعریف پر ردعمل دیتے ہوئے شان شاہد نے کہا کہ “آپ کے تعریفی الفاظ کے لیے بےحد شکریہ، اچھائی کو ہی دوسرے لوگوں میں اچھائی نظر آتی ہے” . شان شاہد نے یمنیٰ زیدی کی صلاحیتوں کی تعریف میں کہا کہ “آپ ایک شاندار اداکارہ ہیں، آپ باصلاحیت ہیں اور ہمیشہ اپنے کام پر توجہ دیتی ہیں” . اداکار نے اشارہ دیا کہ ممکنہ طور پر وہ بہت جلد یمنیٰ زیدی کے ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے . . .

متعلقہ خبریں