گلوکار زین ملک پاکستان آرہے؟ برطانوی ہائی کمشنر نے اشارہ دیدیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک کے پاکستان آنے کی طرف اشارہ دے دیا . جین میریٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بی بی سی کا ایک مضمون پوسٹ کیا جس میں برطانوی گلوکار زین کے پاکستانی بینڈ ‘اور’ کے ساتھ کام کرنے پر روشنی ڈالی گئی .


یہ مضمون پوسٹ کرتے ہوئے جین میریٹ نے عالمی شہرت یافتہ گلوکار زین ملک کے پاکستان کا دورہ کرنے کی طرف واضح اشارہ دیا .
برطانوی ہائی کمشنر نے اپنی پوسٹ کہا کہ “آپ کے پاکستان کے دورے کی منصوبہ بندی کرنے کا وقت آگیا ہے، زین ملک اور بینڈ ‘اور’ کا تعاون سب کو بہت پسند آیا” .


واضح رہے کہ پاکستانی میوزک بینڈ ’اور‘ نے سال 2023 میں 10 جون کو گانا ’تو ہے کہاں‘ ریلیز کیا تھا جو پاکستان سمیت بھارت میں بھی کافی مقبول ہوا، اس گانے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے نوجوان گلوکاروں نے اس گانے کا اپڈیٹڈ ورژن بنانے کا سوچا .
رواں سال 12 جنوری کو گانا ’تو ہے کہاں‘ کا اپڈیٹڈ ورژن ریلیز ہوا جس میں برطانوی گلوکار زین ملک نے بھی پاکستان کے میوزک بینڈ ’اور‘ کے نوجوان گلوکاروں کے ساتھ اُردو زبان میں گائیکی کی .
زین ملک کی آواز میں اُردو زبان میں گانا سُن کر اُن کے لاکھوں مداحوں خوشی سے نہال ہوئے اور سوشل میڈیا پر گانے کی ویڈیو کلپس شیئر کرکے اپنی خوشی کا اظہار کرتے رہے .

. .

متعلقہ خبریں