پختونخوا میں عام انتخابات سے قبل سیاسی شخصیات کو دھمکیاں


پشاور(قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا میں عام انتخابات سے قبل سیاسی شخصیات کو دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق صوبے میں عام انتخابات کے تناظر میں 15 سیاسی شخصیات کو شدت پسندوں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئی ہیں، اس حوالے سے سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا نے دھمکیاں ملنے والی شخصیات کی فہرست تیار کرلی ہے۔
فہرست میں بتایا گیا ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو شدت پسندوں کی جانب سے دھمکیاں ملی ہیں۔ ان کے علاوہ سابق صوبائی وزیر امتیاز قریشی اور سینیٹرہدایت اللہ بھی اس فہرست میں شامل۔ ن لیگ کےسابق رکن قومی اسمبلی امیرمقام کو بھی شدوں پسندوں نے دھمکیاں دی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پیرمصور شاہ اور شاہ محمد بھی ایسے افراد میں شامل ہیں، جنہیں دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔جے یو آئی (ف) کےملک عدنان وزیر اور احسان اللہ کو بھی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں سینیٹر بختی افسر اور سینیٹر مولانا عبدالرشید کو بھی شدت پسندوں کی جانب سے دھمکیاں ملی ہیں۔
سیاسی شخصیات کو ملنے والی دھمکیوں سےمتعلق تمام اضلاع کی پولیس کو آگاہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد متعلقہ اضلاع کی پولیس سیاسی شخصیات کو سکیورٹی فراہم کرے گی۔

Recent Posts

عنابی رنگ کا کھٹا میٹھا پھل فالسہ بے شمار فوائد کا حامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موسمِ گرما شروع ہونے کےساتھ آم کے بعد جس پھل کا سب…

7 mins ago

بادشاہوں کا کھیل ’پولو ‘ گلگت بلتستان میں کیوں مقبول ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’پولو‘ گلگت بلتستان کا سب سے مشہور کھیل ہے۔ یہ کھیل صدیوں…

16 mins ago

گلگت بلتستان کے 80 طلبہ بھی کرغزستان میں محصور، حکومت کا سیکریٹری خارجہ کو مراسلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان میں ملکی اور غیرملکی طلبہ کے درمیان ہونے والی لڑائی کے…

39 mins ago

کرغزستان سے طلبہ کی وطن واپسی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا خصوصی پروازیں بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کو وطن واپس لانے کے لیے وزیراعلیٰ…

43 mins ago

ہزارہ یونیورسٹی کس طرح سولر سسٹم سے کروڑوں روپے کما رہی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے ماحول دوست 300 کلو واٹ آن گریڈ سولر…

49 mins ago

بڑھتی ہوئی گرمی میں اے سی کے متبادل سستے آپشنز کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی ایئر کنڈیشن اور ایئر کولر…

55 mins ago