لاپتا افراد کا مسئلہ اگر کوئی حل کرسکتا ہے تو وہ پیپلز پارٹی ہے، بلاول بھٹو زرداری


خضدار(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام جانتے ہیں لاپتا افراد کا مسئلہ اگر کوئی حل کرسکتا ہے تو وہ پیپلز پارٹی ہے کیوں کہ پیپلز پارٹی کسی کے سامنے نہیں جھکتی۔
خضدار میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ لاپتا افراد کا مسئلہ اگر کوئی حل کرسکتا ہے تو وہ میں ہوں، عوام جانتے ہیں کہ پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو جھکتی نہیں ہے، ہم تمام قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں مگر عوام کے حقوق پر سودا نہیں کرسکتے۔
انہوں ںے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ پی پی وہ واحد جماعت ہے جو بلوچستان کو اس کا حق دلاسکتی ہے، آصف زرداری کی بطور صدر اٹھارہویں ترمیم پر مکمل عمل درآمد ہوتا، این ایف سی پر مکمل ہوتا تو آج بلوچستان میں سازشیں دم توڑ چکی ہوتیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت ایک بار پھر دہشت گردوں کے نشانے پر ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ یہ تو بچہ ہے خوف زدہ ہوکر پیچھے ہٹ جائے گا یہ ان کی بھول ہے، سازشی ٹولے نے اور دہشت گردوں نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں پر کتنے حملے کیے، مستونگ، تربت، بولان اور خضدار میں حملے ہوئے ان کا خیال تھا جیالے گھبرا جائیں گے مگر ایسا نہیں ہوا، پی پی شہیدوں کی، غیرت مندوں کی جماعت ہے جو کسی دہشت گرد کے سامنے جھک نہیں سکتی۔
بلاول کا کہنا تھا کہ آٹھ فروری کو بلوچستان بھر میں تیروں کی بارش ہوگی، اگر میں پارلیمان میں پہنچ گیا تو عوام کو معلوم ہے کہ میں ان کی آواز بن کر اٹھوں گا، اگر میں وزیر خارجہ بنا تو دنیا بھر میں بلوچستان کی نمائندگی کروں گا۔ انہوں ںے کہا کہ جس طرح میں سندھ میں تیس لاکھ گھر بناکر مستحق افراد کو دے رہا ہوں اسی طرح بلوچستان میں بھی تیس لاکھ گھر بناکر مالکانہ حقوق پر لوگوں کو دوں گا۔

Recent Posts

منڈی بہاالدین: کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب کر جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)منڈی بہاالدین کے نواحی علاقے نورپور پیراں کے قریب کشتی الٹنے سے…

4 mins ago

وسطی ایشیا والی بال چیمپئن شپ، ایران کو شکست دیکر پاکستان نے لگاتار پانچویں فتح حاصل کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینٹرل ایشیا والی بال چیمپئن شپ کے آخری لیگ میچ میں ایران…

9 mins ago

مجھ پر پراکسی کا الزام لگائیں گے تو ثبوت بھی دینا پڑیں گے: فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں نے کسی پر الزام…

30 mins ago

چکوال: زرعی ماہرین کا بڑا کارنامہ، نایاب غیرملکی پھل کی پاکستان میں کاشتکاری ممکن بنادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بارانی ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ (باری) چکوال نے نایاب قسم کے پھل بلیک…

34 mins ago

محکمہ امور حیوانات میں 92 ویٹرنری ڈاکٹرز کی اسامیاں جلد پر کی جائیں، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعرات کو یہاں بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن…

55 mins ago

کیچ میں ڈینگی وائرس پھیلنے لگا، محکمہ صحت توجہ دے، سماجی کارکن

تربت(قدرت روزنامہ)مند کے سیاسی وسماجی کارکن شاہلزئی رند نے ڈینگی وبا پھیلنے پر محکمہ صحت…

1 hour ago