“میری والدہ کی حالت بھی لیجنڈ طلعت حسین جیسی ہے”، فضیلہ قاضی


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے لیجنڈری اداکار طلعت حسین کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کرتے ہوئے ماضی کی یاد تازہ کردی۔فضیلہ قاضی نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر طلعت حسین اور اپنے ماضی کے ڈرامے ‘اچانک’ کا ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا جس میں اُنہوں نے اداکار کی اہلیہ کا کردار ادا کیا تھا۔
ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے فضیلہ قاضی نے کہا کہ “میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے لیجنڈ طلعت حسین صاحب کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا”۔اُنہوں نے کہا کہ “میں نے طلعت حسین کی حالیہ ویڈیو دیکھی ہے، میری دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں بہترین ذہنی اور جسمانی صحت عطا فرمائے آمین”۔
فضیلہ قاضی نے کہا کہ “میری والدہ بھی زندگی کے اسی دور سے گزر رہی ہیں، اس لیے میں اچھی طرح سے سمجھ سکتی ہوں کہ طلعت حسین صاحب کس جدوجہد کا سامنا کر رہے ہیں”۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ “اہل خانہ ہمیشہ اپنے پیاروں کو تسلی دینے کی پوری کوشش کرتے ہیں اور میری دُعائیں بھی طلعت حسین صاحب اور اُن کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں”۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Fazila Qazi (@fazilaqazi)


یاد رہے کہ گزشتہ دنوں طلعت حسین کی بیٹی تزین حسین نے ایک نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کے والد طلعت حسین کو یادداشت کے کافی مسئلے درپیش ہیں، ان کے والد کو لوگوں کو یاد نہیں رکھ پارہے، یہاں تک کہ وہ لوگوں کے نام بھی بھول رہے ہیں۔
اُنہوں نے تمام مداحوں سے درخواست کی تھی کہ وہ ان کے والد کی صحت یابی کے لیے دعائیں کریں تاکہ وہ جلد از جلد ہشاش بشاش ہوجائیں اور اسکرین کے پردے پر نظر آسکیں۔