سندھ کے تعلیمی اداروں میں 4 دن کی چھٹی کا اعلان


کراچی(قدرت روزنامہ)محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں 6 سے 9 فروری تک تعطیلات کا فیصلہ کرلیا۔محکمہ تعلیم کے مطابق 5 تا 9 فروری تمام نجی و سرکاری اسکول ، کالج اور جامعات بند رہیں گی، کیونکہ 5 فروری کو سندھ میں کشمیر ڈے کی تعطیل کا اعلان کیا جا چکا ہے۔
محکمہ تعلیم نے اس حوالے سے سمری حکومت کو ارسال کردی ہے جس کی منظوری کے بعد تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 8 فروری جمعرات کے روز ملک بھر میں عام انتخابات ہوں گے اور تعلیمی اداروں میں پولنگ اسٹیشنز بنائے جاتے ہیں، جبکہ اساتذہ اور دیگر عملہ بھی الیکشن ڈیوٹی پر ہوتا ہے۔