لیموں کن امراض سے تحفظ فراہم کرتا ہے؟

(قدرت روزنامہ)لیموں وٹامن سی سے بھرپور ہونے کے باعث متعدد فوائد کا حامل مانا جاتا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے یہ متعدد امراض سے تحفظ دینے کے لیے بھی مفید ہے؟

جسمانی وزن کنٹرول کرنے میں مدد دے

لیموں جسمانی وزن کم کرنے والی غذا ہے۔ایک تحقیق کے مطابق لیموں میں موجود فائبر معدے میں جاکر پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھتا ہے اور ضروری نہیں کہ لیموں کو کھایا جائے، اسے مشروب کی شکل میں استعمال کرنا بھی فائدہ پہنچاتا ہے۔

گرم پانی میں لیموں کا عرق ملا کر پینا بھی جسمانی وزن کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

خطرناک جراثیموں کا خاتمہ

تیزابیت کی موجودگی کی وجہ سے لیموں سالمونیلا بیکٹریا کو مارنے میں مدد دیتے ہیں جو آپ کی غذا، گوشت کاٹنے کے بورڈ یا کچن کاﺅنٹر پر ہوتے ہیں۔

نظام ہاضمہ بہتر کرے

لیموں میں موجود کاربوہائیڈریٹس اور فائبر معدے کی صحت کو بہتر بناتے ہیں جبکہ نشاستہ اور شکر کے ہضم ہونے کے عمل کو سست کرتے ہیں جس سے بلڈ شوگر لیول بھی کنٹرول میں آتا ہے۔

کینسر کا خطرہ کم کرے

پھلوں اور سبزیوں پر مشتمل غذا کا زیادہ استعمال کچھ اقسام کے کینسر سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے ۔

ایک تحقیق کے مطابق لیموں میں موجود نباتاتی کمپاﺅنڈز انسداد کینسر خصوصیات رکھتے ہیں، تاہم اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

بلڈ پریشر میں کمی

لیموں کو پانی میں ملا کر پینا ، کچھ مقدار میں لیموں کا عرق پانی میں ملا کر چہل قدمی سے پہلے اور بعد میں پی لیں، اگر ادویات استعمال کرتے ہیں تو ڈاکٹر سے مشورہ کرلیں کیونکہ ترش ذائقہ ان کے اثر میں مداخلت کرسکتا ہے۔

جلدی صحت

اسکن کیئر کی مصنوعات پر وٹامن سی کا ذکر ضرور ہوتا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اس وٹامن کو ایک ہارمون کولیگن کی پیداوار کے لیے اہم مانا جاتا ہے۔ یہ ہارمون جلد کی مضبوطی اور لچک کے لیے اہم ہے جبکہ لیموں میں اینٹی آکسائیڈنٹس بھی ہوتے ہیں جو جلد کو ہموار، سرخی مائل اور لچکدار رکھنے کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں

مسوڑے صحت مند بنائے

سوجن کے شکار، خون نکلنے اور دانت ہلنے جیسے مسائل بہت عام ہوتے ہیں اور تمباکو نوشی، عمر میں اضافے وغیرہ سے ان کا خطرہ بڑھتا ہے، لیموں ان سے بچاﺅ میں مدد دے سکتا ہے جس کی وجہ اس میں وٹامن سی کی موجودگی ہے، مگر یہ ذہن میں رہے کہ اس میں موجود سیٹرک ایسڈ دانتوں کی سطح کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے، تو اس ایسڈ والی چیز کھانے یا پینے کے بعد دانتوں کو 30 منٹ تک برش نہ کریں۔

Recent Posts

دہی کے 5 حیرت انگیز فائدے جو سب پر بھاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی قدیم زمانے سے ہی ہماری غذا کا حصہ ہے اور ماہرین…

3 mins ago

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

2 hours ago

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

7 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

8 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

8 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

8 hours ago