خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بیلٹ پیپر کی ترسیل کا عمل مکمل
اسلام آباد / کوئٹہ(قدرت روزنامہ) عام انتخابات 2024 کے سلسلے میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا عمل مکمل ہوگیا، بیلٹ پیپرز بذریعہ جہاز سخت سیکیورٹی میں پہنچائے گئے۔
بلوچستان میں قومی اسمبلی کی 16 اور صوبائی اسمبلی کی 51 نشستوں کے لیے بیلٹ پیپرز بھجوائے گئے جبکہ خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کی 45 اور صوبائی اسمبلی کے 115 حلقوں کے لیے بیلٹ پیپرز بھجوائے گئے۔
بلوچستان سے کل 53 لاکھ 71 ہزار 947 ووٹرز کے لیے 1کروڑ 7لاکھ 43 ہزار894 بیلٹ پیپرز بھجوائے گئے جبکہ کے پی سے 2کروڑ 19 لاکھ 28 ہزار 119 ووٹرز کے لیے 4 کروڑ 38 لاکھ 56 ہزار 238 بیلٹ پیپرز بھجوائے گئے۔ واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات کے لیے 8 فروری کو پولنگ کا عمل شروع ہوگا۔