لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے استعفیٰ دے دیا
لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد جمیل خان نے استعفیٰ دے دیا۔جسٹس شاہد جمیل خان نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دیا۔ جسٹس شاہد جمیل سینیارٹی لسٹ میں 11 ویں نمبر پر تھے۔جسٹس شاہد جمیل 2014 میں لاہور ہائی کورٹ کے جج بنے تھے اور انہیں 2029 میں ریٹائر ہونا تھا۔ جسٹس شاہد جمیل نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے۔
جسٹس شاہد جمیل نے استعفے میں کہا کہ میں نے 10 سال تک لاہور ہائی کورٹ کے جج کے طور پر فرائض انجام دیے۔ اب میں نے 1973 کے آئین پاکستان کے آرٹیکل 206 (1) کے تحت فوری طور پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کا جج ہونا بہت اعزازکی بات تھی لیکن ذاتی حالات کے باعث میں نے یہ فیصلہ کیا۔