لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے استعفیٰ دے دیا


لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد جمیل خان نے استعفیٰ دے دیا . جسٹس شاہد جمیل خان نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دیا .

جسٹس شاہد جمیل سینیارٹی لسٹ میں 11 ویں نمبر پر تھے . جسٹس شاہد جمیل 2014 میں لاہور ہائی کورٹ کے جج بنے تھے اور انہیں 2029 میں ریٹائر ہونا تھا . جسٹس شاہد جمیل نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے .
جسٹس شاہد جمیل نے استعفے میں کہا کہ میں نے 10 سال تک لاہور ہائی کورٹ کے جج کے طور پر فرائض انجام دیے . اب میں نے 1973 کے آئین پاکستان کے آرٹیکل 206 (1) کے تحت فوری طور پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے .
انہوں نے مزید کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کا جج ہونا بہت اعزازکی بات تھی لیکن ذاتی حالات کے باعث میں نے یہ فیصلہ کیا .

. .

متعلقہ خبریں