لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے استعفیٰ دے دیا


لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد جمیل خان نے استعفیٰ دے دیا۔جسٹس شاہد جمیل خان نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دیا۔ جسٹس شاہد جمیل سینیارٹی لسٹ میں 11 ویں نمبر پر تھے۔جسٹس شاہد جمیل 2014 میں لاہور ہائی کورٹ کے جج بنے تھے اور انہیں 2029 میں ریٹائر ہونا تھا۔ جسٹس شاہد جمیل نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے۔
جسٹس شاہد جمیل نے استعفے میں کہا کہ میں نے 10 سال تک لاہور ہائی کورٹ کے جج کے طور پر فرائض انجام دیے۔ اب میں نے 1973 کے آئین پاکستان کے آرٹیکل 206 (1) کے تحت فوری طور پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کا جج ہونا بہت اعزازکی بات تھی لیکن ذاتی حالات کے باعث میں نے یہ فیصلہ کیا۔

Recent Posts

عید قربان کے لیے جانور لانے والا بیوپاری کانگو وائرس سے جاں بحق

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ سے تعلق رکھنے والے قربانی کے جانوروں کے بیوپاری…

8 mins ago

عالمی قیام امن کے لیے اقوام متحدہ سے دیرینہ وابستگی پر فخر ہے، آئی ایس پی آر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی برادری کے ساتھ مل کر امن کی حفاظت کرنے والوں کے…

13 mins ago

عید الاضحیٰ سے قبل کانگو وائرس کا حملہ، لائیو اسٹاک ایمرجنسی نافذ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کانگو وائرس کے کیسز سامنے آنے اور ہلاکتوں کے بعد اس وائرس…

20 mins ago

آڈیو لیکس کیس: غیر قانونی سرویلنس جرم، قانون میں سزا موجود ہے، جسٹس بابر ستار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار نے آڈیو لیکس کیس…

29 mins ago

وزیرِ اعظم نے ملک بھر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم…

34 mins ago

پاکستان ایک اور جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کے لیے تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ایک اور جدید مواصلاتی سٹیلائٹ 30 مئی کو خلا میں بھیج…

35 mins ago