وزیراعظم کی خصوصی دلچسپی سے بلوچستان کی محرمیوں اور پسماندگی کی خاتمہ کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے . بلوچستان کے مسنگ پرسن اور ناجائز جیل خانوں قیدیوں کی رہائی کے لیے بھی کوشاں ہیں معاون خصوصی وزیراعظم نوابزادہ شازین بگٹی کا دور چھتر میں عوام سے خطاب تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیراعظم نوابزادہ شازین بگٹی کو دورہ چھتر کا دعوت چیف سردار سید محمد عظیم شاہ الکاظمی کی جانب دیا گیا پروگرام میں سردار محمد عظیم شاہ الکاظمی نے جمہوری وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور خطاب میں علاقے کی پسماندگی پر بھی تفصیلی خطاب کیا سماجی رہنما سید کرم اللہ شاہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور جمہوری وطن پارٹی کے رہنما عزت اللہ امان بگٹی دیگر میر متعبرین بھی خطاب کیا آخر میں پروگرام کے مہمان خاص معاون خصوصی وزیراعظم نوابزادہ شازین بگٹی نے خطاب کیا انھوں نے کہا چھتر دورہ میں آنکھوں سے چھتر کی پسماندگی کو دیکھا ہے ہسپتال بلڈنگ ہے لیکن ڈاکٹرز نہیں ہیں تعلیمی ادارے نا ہونے کے برابر ہیں نا روڈ نا گیس نا بجلی اسی طرح بلوچستان بھر میں پسماندگی نظر آرہا ہے وفاقی حکومت وزیراعظم عمران خان کی خصوصی دلچسپی سے بلوچستان میں ایمرجنسی بنیادوں پر کام ہورہا ہے . بلوچستان سے در بدر ہونے والے بلوچ مہاجرین کی واپسی کے لیے ڈویژن کی بنیاد پر عملی اقدامات ہونے جارہے ہیں . بلوچ مسنگ پرسن کی بازیابی کے لیے بھی کام ہورہا ہے اور ناجائز جیلوں میں قید بلوچوں کی رہائی کو بھی یقینی بنایا جائے گا . بلوچستان اپنی مرضی سے پاکستان میں شامل ہوا ہے . زمینی لحاظ بلوچستان پاکستان کا آدھا حصہ ہے . بلوچستان کے نوجوان تعلیم پر توجہ دیں . مستقبل میں بلوچستان کے تعلیم یافتہ نوجوان کے لیے ہے . بلوچستان کے ناراض بلوچوں جو کہ ملک سے باہر ہیں . بلوچ رہنماؤں سے بھی بات چیت کرکے منائیں گے . انھیں بھی ملک واپس لائیں گے . کیونکہ انکا بھی ملک ہے . انھوں نے آخر میں کہا کہ آج میں بہت خوش ہوں چھتر کے سیلاب عوام کو دیکھ کر اور ان کے درمیان میں موجود ہو چھتر کے سپانامہ میں جو مسائل پیش کئے گئے ہیں دعویٰ نہیں کرتا لیکن کوشش ضرور کروں گا . .
چھتر(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے ناراض بلوچوں سے بات چیت کرکے اپنے ملک میں لائیں گے . بلوچستان کو محروم رکھا گیا ہے .
متعلقہ خبریں