بلاول بھٹو زرداری 30 لاکھ گھر بنا کر دیں گے، آصفہ بھٹو


مورو (قدرت روزنامہ)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی آصفہ بھٹو نے انتخابی مہم کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری 30 لاکھ گھر بنا کر دیں گے، لوگوں کو گھروں کے مالکانہ حقوق دیں گے۔
آصفہ بھٹو زرداری نے مورو میں ریلی سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ سیلاب میں بلاول بھٹو زرداری آپ کے ساتھ کھڑے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ کے مشکل وقت میں پیپلزپارٹی ہی آپ کے ساتھ ہوتی ہے، پی پی پی ہی آپ کی روزی روٹی کا سوچتی رہتی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ این آئی سی وی ڈی بنایا تا کہ جَلد سے جَلد آپ کو علاج مفت میں مل سکے۔