پنجگور میں نیشنل پارٹی کے امیدوار کے گھر کے باہر دستی بم حملے
پنجگور (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر پنجگور کے علاقہ چتکان میں نیشنل پارٹی کے امیدوار کے گھر کے باہر 2 دستی بم حملے کیے گئے۔پولیس کے مطابق حلقہ پی بی 30 کے امیدوار رحمت صالح بلوچ کے گھر کے باہر فائرنگ بھی کی گئی۔
اس واقعے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں موجود افراد کی جوابی فائرنگ پر حملہ آور فرار ہوگئے، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اس سے قبل آج بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر دیسی ساختہ بم کا دھماکا ہوا تھا جس میں 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔