ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے پلان تیار کرلیا، بلاول بھٹو


شکارپور(قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے معاشی پلان تیار کرلیا، عوام جانتے ہیں ملک کو مسائل سے صرف پی پی ہی نکال سکتی ہے۔
شکارپور میں پیپلز پارٹی کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی پی کے مخالف آپ کو نفرت کی سیاست میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں آپ کو مذہب، لسانیت اور قومیت کی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں مگر میں آٹھ فروری کو منتخب ہوکر تقسیم اور نفرت کی سیاست کا خاتمہ کردوں گا، لوگ جانتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم سازش کی سیاست کو نہیں مانتے، ہم کہتے ہیں نہ کھپے نہ میاں صاحب جھپے، لوگ جانتے ہیں مسائل کو صرف پی پی ہی حل کرسکتی ہے، میں وزیراعظم بن کر غربت، مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ کروں گا، میری اپیل ہے کہ شکار پور سے مجھے سوفیصد سیٹیں ملنی چاہئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک تاریخی معاشی بحران سے گزر رہے ہیں جس کے تدارک کے لیے ہم نے معاشی پلان تیار کرلیا ہے۔ جلسے کے آخر میں آصفہ بھٹو نے وزیراعظم بلاول کے نعرے بھی لگوائے اور اپنی تقریر میں کہا کہ اگر معاشی بحران کا خاتمہ کرنا ہے تو بلاول کو وزیراعظم بنانا ہوگا۔

Recent Posts

الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 12نومبر تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 12نومبر تک…

5 mins ago

نیوزی لینڈکے ہاتھوں شکست کی وجہ بیٹرز کا مکمل فلاپ ہونا ہے، سنیل گواسکر بھارتی ٹیم پر پھٹ پڑے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)سابق کپتان سنیل گواسکر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش…

9 mins ago

اداکارہ نعیمہ بٹ نے اپنے لمبے بالوں کا راز پہلی مرتبہ بتا دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے سب کی…

14 mins ago

اسلام آباد میں بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم اپنے جوگرز کی وجہ سے پکڑا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم سرگودھا سے اپنے ’سفید…

19 mins ago

26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف فل کورٹ بلائیں، جسٹس منصور اور منیب کا خط، چیف جسٹس کا انکار

دو ارکان جسٹس منصور اور جسٹس منیب نے جسٹس منیب اختر کے چیمبر میں اجلاس…

20 mins ago

ای سی سی نے ایس سی او کانفرنس کے اضافی فنڈ جاری کرنے سے روک دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت اطلاعات، سی ڈی…

24 mins ago