بابراعظم کے ساتھ غیرمعمولی مشابہت رکھنے والی بھارتی دلہن سوشل میڈیا پر وائرل

 

ٓلاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کے ساتھ غیرمعمولی مشابہت رکھنے والی ایک بھارتی دلہن کو انٹرنیٹ صارفین نے کرکٹر کا فیمیل ورژن قرار دے دیا .
نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق اس دلہن کا تعلق جنوبی بھارت سے ہے جس کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز ان کے میک اپ آرٹسٹ کی طرف سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں .


یہ تصاویر اور ویڈیوزمنظرعام پر آتے ہی لوگوں نے دلہن کو بابر اعظم کی جڑواں قرار دے دیا . وائرل ہونے والی ان تصاویر اور ویڈیوز میں موجود دلہن کے چہرے کے خدوخال حیران کن طور پر بابر

اعظم سے ملتے جلتے ہیں . کمنٹس میں بعض صارفین مزاح کے طور پر لکھ رہے ہیں کہ تصویر میں موجود دلہن دراصل بابر اعظم ہی ہے . وہ پارٹ ٹائم یہ کام بھی کر رہے ہیں . بعض انٹرنیٹ صارفین دلہن کی بابر اعظم سے اس قدر مشابہت کو میک اپ کا شاخسانہ قرار دے رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں