احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے پھر ریٹائرمنٹ تک رخصت مانگ لی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے پھر طبی بنیادوں پر رخصت مانگ لی۔جج محمد بشیر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست دے دی۔ انہوں نے درخواست لکھ کر کہا ہے کہ 14 مارچ کو ریٹائرمنٹ تک رخصت دی جائے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست وصولی کی تصدیق کردی۔
اس سے قبل بھی جج محمد بشیر نے چھٹی کی درخواست دی تھی لیکن طبیعت بہتر ہونے پر انہوں نے اپنی درخواست واپس لے لی تھی۔
واضح رہے کہ جج محمد بشیر نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنایا ہے۔