اشنا شاہ کا ‘اسٹریٹ اسٹائل’ فیشن کے متوالوں کی توجہ کا مرکز


لاہور(قدرت روزنامہ) خوبرو اداکارہ اشنا شاہ کا “سٹریٹ سٹائل” فیشن کے متوالوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔متعدد ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ اشنا شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک نئی پوسٹ جاری کی ہے جس میں ان کی مغربی طرز کا لباس پہنے ہوئے تصاویر شامل ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Ushna Shah-Amin (@ushnashah)


اشنا شاہ نے سفید کارگو پینٹس کے ساتھ میچنگ ٹینک ٹاپ اور سیاہ جیکٹ پہن رکھی ہے جبکہ ہیئر سٹائل بھی بے انتہا دلکشن بنایا ہے۔
اشنا نے اپنی زلفوں کو ہاف پونی ٹیل میں باندھ رکھا ہے جبکہ اپنے لک کو مزید دلکش بنانے کیلئے سلور ہائی ہیلز پہن رکھی ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Ushna Shah-Amin (@ushnashah)


اسی شوٹ میں اشنا نے ایک اور لک بھی اختیار کی جس میں وہ سیاہ کارگو پینٹ اور چک ٹینک ٹاپ کے ساتھ سفید لانگ کوٹ پہنے ہوئے ہیں جبکہ کوٹ سے میچنگ ہائی ہیلز بھی پہن رکھی ہیں۔
اکثر و بیشتر مشرقی طرز کے ملبوسات میں حسن کے جلوے بکھیرنے والی اشنا شاہ یہ منفرد سٹائل بخوبی اپنا کر اپنی فیشن گیم کو ایک درجہ اوپر لے گئی ہیں۔
اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں بعض سوشل میڈیا صارفین اشنا کے فیشن سینس کی تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں تو متعدد کو یہ لک ایک آنکھ نہ بھایا ہے اور وہ اس لک کو “نازیبا” قرار دے رہے ہیں۔