کچھ لوگ سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی مچا کر کہتے ہیں کہ یوتھ ان کے ساتھ ہے، نواز شریف


گوجرانوالا(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ کچھ لوگ سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی مچا کر کہتے ہیں کہ یوتھ ان کے ساتھ ہے جبکہ پاکستان کی اصل یوتھ یہ ہے جو ہمارے ساتھ ہے۔
گوجرانوالہ میں ن لیگ کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ یہ سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی مچا کر کہتے ہیں کہ یوتھ ان کے ساتھ ہے جبکہ پاکستان کی اصل یوتھ یہ ہے جو ہمارے ساتھ ہے۔


ںواز شریف نے کہا کہ میرے دور حکومت میں موٹر سائیکل، ٹریکٹر، گیس، روٹی، پیٹرول، آٹا، چینی اور دیگر اشیا کی قیمتیں کم تھیں اور آج ان کی قیمتیں دیکھیں، یہ عوام پر ظلم ڈھایا گیا۔
سربراہ ن لیگ نے کہا کہ ہم لوگ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک پاکستان مستحکم نہیں ہوجاتا، جب تک گھروں میں روشنی کے چراغ نہیں جل جاتے، ہم سب یہاں موجود ہے ہم پاکستان کی روشنیاں واپس لائیں گے، غربت اور بے روزگاری ختم کریں گے، اسکول، اسپتال اور موٹر وے بنائیں گے، جو مجھ سے پہلے شہباز شریف نے آپ سے وعدے کے ہیں انہیں پورا کریں گے۔