ایم کیو ایم مردہ گھوڑا، زندہ کرنیکی کوشش ہورہی ہے: مراد علی شاہ


حیدرآباد(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم ایک مردہ گھوڑا بن چکی ہے اسے خوراک دے کر زندہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم وہ جماعت ہے جن کو اِدھر کہیں تو اِدھر اور اُدھر کہیں تو اُدھر ہو جاتی ہے، ان لوگوں کو ووٹ نہ دیں جو آپ کا ووٹ ضائع کر دیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ میں جب اسکول میں ہوتا تھا کراچی میں تو بھتے کے بغیر کراس نہیں کرسکتے تھے، اب یہ دور ہے کہ دوسروں سے بھیک مانگ رہے ہیں کہ ہمیں الیکشن جتوا دو۔
پیپلز پار ٹی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ ایک ہی لیڈر ہیں جو پورے پاکستان میں جلسے کر رہے ہیں، بلاول واحد لیڈر ہیں جو اپنا پروگرام اپنی سوچ بتا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ باقی تو ماضی میں پھنسے ہوئے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا۔