چائے پکوڑے، سگریٹ کا بھی اہتمام ، اڈیالہ جیل میں سماعت کی کوریج کیلئے جانیوالے صحافیوں کو ملنےوالی سہولیات کی تفصیلات سامنے آگئیں

 

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف اڈیالہ جیل میں طویل سماعتیں بھی چلتی رہیں جس دوران کسی کو جیل سے باہر آنے کی اجازت نہیں ہوتی لیکن اس دوران وہاں موجود صحافیوں اور دیگر متعلقہ لوگوں کو ملنے والی سہولیات کی تفصیلات سامنے آگئیں .

ایک انٹرنیٹ صارف کے سوال کے جواب میں صحافی ثاقب بشیر نے انکشاف کیا کہ جیل میں انتظامیہ کی جانب سے صحافیوں کو کھانے سمیت دیگر سہولتیں دی جاتی ہیں،دن کا کھانا دیا گیا ، ایک بار تو شام کا کھانا بھی دیا گیا، صحافیوں اور پراسیکوٹرز کو دو تین دفعہ چائے اور پکوڑے بھی فراہم کیے جاتے رہے .

ثاقب بشیر کے مطابق اس کے علاوہ ”نماز کی پڑھنے کی جگہ موجود ہے لان میں دھوپ بھی لگوا سکتے ہیں سیگریٹ پینے والے وہ بھی پی سکتے ہیں . “

یادرہے کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان کے کیسز کی تازہ ترین سماعت ہفتہ کو ہوئی جب عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی کو غیر شرعی نکاح کے الزام میں سات سات برس قید سنائی .

. .

متعلقہ خبریں