فریحہ پرویز کی طویل عرصے بعد موسیقی کی دُنیا میں واپسی


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ فریحہ پرویز کی طویل عرصے بعد موسیقی کی دنیا میں واپسی ہوگئی ہے، گلوکارہ نے اپنا نیا گانا ریلیز کردیا۔
فریحہ پرویز پاکستان کی معروف گلوکارہ ہیں جنہوں نے کئی ہٹ گانے گائے ہیں، وہ اپنے مشہور ہٹ گانے “دل ہوا بو کٹا” سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں۔ اس گانے نے فریحہ پرویز کو راتوں رات اسٹار بنا دیا تھا۔
اُنہوں نے کئی ہٹ پنجابی گانے بھی گائے ہیں، مداح اُن کی مقبول غزلوں ک بھی بہت پسند کرتے ہیں، موسیقی کے علاوہ فریحہ پرویز نے پاکستانی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر بھی دکھائے، وہ ‘عینک والا جن’ سمیت چند ڈراموں میں نظر آئیں، وہ اپنے سُپر ہٹ البمز کی وجہ سے کئی ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 2017 میں فریحہ پرویز نے میوزک انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا اور اب حال ہی میں، گلوکارہ نے موسیقی کی دنیا میں واپسی کی ہے۔فریحہ پرویز نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنا نیا گانا ریلیز کیا ہے، اس گانے کا عنوان ‘لے جا’ ہے جوکہ گلوکارہ نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیا ہے۔
اس گانے میں ایک نوجوان بیوی کی جذباتی محبت کی کہانی پیش کی گئی ہے جو اپنے شوہر کے ساتھ رہنے کی دعا کرتی ہے، فریحہ پرویز کی سُریلی آواز میں یہ گانا مداح بےحد پسند کررہے ہیں۔

Recent Posts

عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف نیب کی…

2 mins ago

چیئرمین نیب کی بیورو کے متاثرین سے ملاقاتیں، ماضی کے غلط اقدامات پر معذرت کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں انسدادِ بدعنوانی کے سب سے بڑے ادارے قومی احتساب بیورو (نیب)…

12 mins ago

لاہور میں ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد…

26 mins ago

امریکا میں مویشیوں سے انسان کو برڈ فلو لگنے کا پہلا کیس سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا میں مویشیوں سے انسان کو برڈ فلو لگنے کا پہلا کیس…

29 mins ago

منڈی بہاالدین: کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب کر جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)منڈی بہاالدین کے نواحی علاقے نورپور پیراں کے قریب کشتی الٹنے سے…

36 mins ago

وسطی ایشیا والی بال چیمپئن شپ، ایران کو شکست دیکر پاکستان نے لگاتار پانچویں فتح حاصل کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینٹرل ایشیا والی بال چیمپئن شپ کے آخری لیگ میچ میں ایران…

42 mins ago