ملک کے بالائی علاقوں میں دُھند اور خراب موسم کی وجہ سے کراچی سے ٹرينيں تاخير كا شكار


کراچی (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں دُھند اور خراب موسم کی وجہ سے آج کراچی سے کچھ گاڑیاں تاخیر کا باعث ہیں۔45آپ پاکستان ایکسپریس دوپہر 01:30 کے بجائے، 01 گھنٹے 15 منٹس کی تاخیر کے ساتھ دوپہر 02:45 پر راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔41آپ قراقرم ایکسپریس دوپہر 03:00 بجے کے بجائے ، 01 گھنٹہ 30 منٹس کی تاخیر کے ساتھ شام 04:30 پر روانہ ہوگی۔
9آپ علامہ اقبال ایکسپریس 03:30 کے بجائے، 45 منٹس کی تاخیر کے ساتھ شام 04:15 پر سیالکوٹ کے لیے روانہ ہوگی۔33آپ پاک بزنس ایکسپریس شام 04:00 کے بجائے، 01 گھنٹے 45 منٹس کی تاخیر کے ساتھ، شام کو 05:45 پر لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔
جبکہ کراچی سے لالہ موسیٰ وایا فیصل آباد جانے والی ملت ایکسپریس شام 04:45 کے بجائے ، آدھے گھنٹے کی تاخیر کے ساتھ، شام کو 05:15 پر روانہ ہوگی۔ بقایا تمام گاڑیاں اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوگئی۔پاکستان ریلوے تکلیف کے لیے معذرت خوا ہے۔