پاکستان سپر لیگ سیزن9کے ٹکٹوں کی فروخت منگل17فروری سے شروع ہوگی
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ سیزن9کے ٹکٹوں کی فروخت منگل سے شروع ہوگی۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کا 17فروری سے لاہور میں آغاز ہوگا۔منگل کو شام چھ بجے سے ٹکٹس کوریئر سروس کی ویب سائٹ پر آن لائن دستیاب ہونگے۔
آن لائن خریدے گئے ٹکٹوں کی اصل کاپی بھی ساتھ رکھنا لازمی ہوگا۔کوریئر سروس کے ملک بھر میں مخصوص مراکز پر ٹکٹس بارہ فروری سے فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔لاہور میں ہونے والے میچوں کے ٹکٹوں کی قیمت ایک ہزار سے چھ ہزار رکھی گئی ہے۔
کراچی میں 18مارچ کو شیڈول فائنل کے ٹکٹوں کی قیمت ایک ہزار سے 8ہزار رکھی گئی ہے۔کوالیفائر میچوں کے ٹکٹوں کی قیمت 750روپے سے 5000تک رکھی گئی ہے۔کراچی کو پی ایس ایل کے 11,راولپنڈی اور لاہور کو9,9اور ملتان کو 5میچوں کی میزبانی دی گئی ہے۔