پاکستان سپر لیگ سیزن9کے ٹکٹوں کی فروخت منگل17فروری سے شروع ہوگی


کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ سیزن9کے ٹکٹوں کی فروخت منگل سے شروع ہوگی . ایچ بی ایل پی ایس ایل کا 17فروری سے لاہور میں آغاز ہوگا .

منگل کو شام چھ بجے سے ٹکٹس کوریئر سروس کی ویب سائٹ پر آن لائن دستیاب ہونگے .
آن لائن خریدے گئے ٹکٹوں کی اصل کاپی بھی ساتھ رکھنا لازمی ہوگا . کوریئر سروس کے ملک بھر میں مخصوص مراکز پر ٹکٹس بارہ فروری سے فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے . لاہور میں ہونے والے میچوں کے ٹکٹوں کی قیمت ایک ہزار سے چھ ہزار رکھی گئی ہے .

کراچی میں 18مارچ کو شیڈول فائنل کے ٹکٹوں کی قیمت ایک ہزار سے 8ہزار رکھی گئی ہے . کوالیفائر میچوں کے ٹکٹوں کی قیمت 750روپے سے 5000تک رکھی گئی ہے . کراچی کو پی ایس ایل کے 11,راولپنڈی اور لاہور کو9,9اور ملتان کو 5میچوں کی میزبانی دی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں