عائشہ عمر کا لہنگا چولی میں شوٹ، مداح فدا


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر کے خوبصورت لہنگا چولی میں فوٹو اور ویڈیو شوٹ پر مداح فدا ہو گئے۔شادی کے سیزن میں جہاں ہر برانڈ اپنے کپڑوں کی نمائش کیلئے شوبز شخصیات کا انتخاب کر کے سوشل میڈیا پر رونق لگائے ہوئے ہے وہیں اداکارہ عائشہ عمر کے فیشن برانڈ کے شوٹ نے سب کو مات دے دی۔
مزاحیہ ڈرامہ سیریل “بلبلے” کی خوبصورت اداکارہ نے معروف کلاتھنگ برانڈ کیلئے شوٹ کرایا جس میں انہیں ٹشو فیبرک سے بنے نارنجی اور سہنرے رنگ کے لہنگا چولی میں دیکھا گیا۔
منفرد سٹائل کے انتخاب سے فیشن کی دنیا میں سٹائل آئیکون کا سہرا اپنے سر سجانے والی اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے اس انداز سے ایک بار پھر فیشن کے متوالوں کو مسحور کردیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)


عائشہ عمر کے اس لباس میں نارنجی رنگ کے لہنگے کے ساتھ سنہری چولی شامل تھی جس پر پیچیدہ کاریگری لباس کی خوبصورتی کو مزید نکھارتی معلوم ہو رہی ہے جبکہ اسکے ساتھ ٹشو سے تیار کردہ ڈبل شیڈ دوپٹہ بھی خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے۔
خوبصورت میک اپ کے ساتھ اپنے حسن میں اضافہ کرنے کیلئے عائشہ عمر نے کانوں میں بندے، گلے میں ہار اور ہاتھوں میں چوڑیاں پہن رکھی ہیں۔