کراچی میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے اور نالے میں ڈوبنے سے دو افراد جاں بحق


کراچی(قدرت روزنامہ) بلدیہ ٹاؤن نمبر دو کے نالے سے45 سالہ نامعلوم شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق اور دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 2 افراد زخمی ہوگئے .
سائٹ بی تھانے کے علاقے بلدیہ ٹاؤن نمبر دو کے نالے سے45 سالہ نامعلوم شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی .

ایس ایچ اوسائٹ بی محمد مسعود نے بتایا کہ ممکنہ طور پر متوفی بارش کے دوران کسی مقام پر نالے میں ڈوبا اورلاش نالے میں بہتی ہوئی بلدیہ 2 نمبر کے قریب نالے میں پھنس گئی .
انھوں نے بتایا کہ متوفی شخص کے پاس سے کوئی ایسی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت ہوسکے . لائنز ایریا کے علاقے جٹ لائن بادام بیکری کے قریب ایک شخص کو کرنٹ لگا جسے فوری طور پر جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کر دی .
متوفی کی شناخت 19 سالہ دلاور کے نام سے کی گئی جسے بارش کے دوران بجلی کے تار سے کرنٹ لگنے کا بتایا جا رہا ہے . دریں اثنا فیروز آباد کے علاقے کشمیر روڈ چائنا پارک کی دیوار گرنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے جن کی شناخت 65 سالہ جنید اور 35 سالہ وسیم کے نام سے کی گئی .

. .

متعلقہ خبریں