کراچی میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے اور نالے میں ڈوبنے سے دو افراد جاں بحق


کراچی(قدرت روزنامہ) بلدیہ ٹاؤن نمبر دو کے نالے سے45 سالہ نامعلوم شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق اور دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 2 افراد زخمی ہوگئے۔
سائٹ بی تھانے کے علاقے بلدیہ ٹاؤن نمبر دو کے نالے سے45 سالہ نامعلوم شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی۔ ایس ایچ اوسائٹ بی محمد مسعود نے بتایا کہ ممکنہ طور پر متوفی بارش کے دوران کسی مقام پر نالے میں ڈوبا اورلاش نالے میں بہتی ہوئی بلدیہ 2 نمبر کے قریب نالے میں پھنس گئی۔
انھوں نے بتایا کہ متوفی شخص کے پاس سے کوئی ایسی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت ہوسکے۔لائنز ایریا کے علاقے جٹ لائن بادام بیکری کے قریب ایک شخص کو کرنٹ لگا جسے فوری طور پر جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کر دی۔
متوفی کی شناخت 19 سالہ دلاور کے نام سے کی گئی جسے بارش کے دوران بجلی کے تار سے کرنٹ لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔ دریں اثنا فیروز آباد کے علاقے کشمیر روڈ چائنا پارک کی دیوار گرنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے جن کی شناخت 65 سالہ جنید اور 35 سالہ وسیم کے نام سے کی گئی ۔

Recent Posts

سونیا حسین اور وہاج علی کا رومانوی فوٹوشوٹ وائرل، مداح برہم

کراچی (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ سونیا حسین اور مقبول اداکار وہاج علی کی جانب سے…

6 mins ago

بیٹی سے محبت، والد نے اپنے جوتے بیٹی کو دے دیے، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا صارفین بھی ویڈیو کو دیکھ کر جذبات شئیر کرنے لگے سعودیہ(قدرت روزنامہ) والد…

7 mins ago

وزیراعلیٰ سندھ کامختلف پراجیکٹس کا دورہ ، کورنگی کاز وے پر کچرا ڈمپ کرنے کی اجازت دینے پر ایس ایچ او معطل

اکراچی(قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورنگی انڈسٹریل ایریا کے ایس ایچ…

10 mins ago

کرغزستان واقعہ افسوسناک قرار، وزیر خارجہ کا آزاد تحقیقات کیلئے وفد بشکیک بھیجنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ…

19 mins ago

خیبر پختون خوا باہر سے لائی گئی گندم نہیں خریدے گا: ظاہر شاہ

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیرِ خوراک خیبر پختون خوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ خیبر پختون…

41 mins ago