علی ظفر نے پی ایس ایل 9 کے ترانے کا نام بتا دیا


لاہور(قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر نے ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سُپر لیگ) کے سیزن 9 کے ترانے کا نام بتادیا۔ہر سال کی طرح، 2024 کے بھی پی ایس ایل کا میلہ سجنے والا ہے جس میں چند دن باقی ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایونٹ کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ شائقین اس سیزن کے ترانے کا انتظار کررہے ہیں۔
شائقین کرکٹ کے انتظار کو ختم کرتے ہوئے علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پی ایس ایل کے ترانے کے حوالے سے پوسٹ جاری کی ہے۔علی ظفر نے پاکستان سُپر لیگ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ کی پوسٹ ری ٹوئٹ کی جس میں ترانے کی دُھن تھی اور ساتھ ہی پوسٹ پر لکھا تھا کہ ‘جب مقابلہ ہو ٹکر کا تو کُھل کے کھیل”ْ۔
گلوکار نے اس یہ پوسٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ “اس بار پی ایس ایل کا ترانہ کھیلنے اور بے خوف ہو کر جینے کے بارے میں ہے تو اسی لیے میں نے “کُھل کے کھیل” کے عنوان سے ترانہ لکھا ہے”۔
اُنہوں نے شائقین کرکٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ “ڈانس کے لیے اپنے جوتے تیار کرلیں کیونکہ ترانہ بہت جلد آنے والا ہے”۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری کو ہوگا، پہلا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 34 میچ کھیلے جائیں گے، پی ایس ایل کا فائنل 18 مارچ کو کراچی میں ہوگا۔

Recent Posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کر دیا

دبئی (قدرت روزنامہ )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈکپ سے قبل وارم…

15 mins ago

زرتاج گل سے جھگڑا،سپیکر قومی اسمبلی نے طارق بشیر چیمہ کو سخت سزا سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے معافی کے باوجود طارق بشیر چیمہ کو…

22 mins ago

فیصل واوڈا پریس کانفرنس ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ کا حکمنامہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹر فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر ازخود نوٹس کیس میں سپریم…

28 mins ago

معروف پاکستانی اداکار نے ثانیہ مرزا کو شعیب ملک سے طلاق کے بعد دوسری شادی کا مشورہ دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی معروف ہدایت کار، پروڈیوسر، اسکرین رائٹر و اداکار نبیل ظفر نے…

34 mins ago

شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس؛ سیکرٹری دفاع کو ایجنسیوں سے رپورٹس لیکر جمع کروانے کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آبا ہائی کورٹ نے شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس میں سیکریٹٰری…

40 mins ago

ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے ہونے والے ہمفسر کیلئے اہم اور لازمی شرط رکھ دی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی خوبرو اداکارہ، ماڈل و معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے انکشاف…

51 mins ago